سعودی عرب : خواتین کو طلاق کی ڈکری جاری ہونے کی اطلاع دینے کا نیا طریقہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں وزارت انصاف نے خواتین کو عدالت سے اُن کی طلاق کی ڈکری جاری ہونے کی اطلاع دینے کے لیے موبائل فون کے تصدیقی ایس ایم ایس کی سروس شروع کی ہے۔ یہ ایس ایم ایس نیشنل انفارمیشن سینٹر کی جانب سے بھیجا جائے گا۔

یہ اقدام بعض خواتین کی شکایات کے پیش نظر کیا گیا ہے جن کی جانب سے یہ بات سامنے آئی کہ انہیں طلاق کی ڈکری جاری ہونے کی بروقت اطلاع نہیں مل سکی۔

سعودی وزیر انصاف اور سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ ولید الصمعانی نے نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ساتھ مربوط ویب لنک کا افتتاح کیا تھا جس کا مقصد نکاح کی تصدیق کے بعد شادیوں کا کمپیوٹر میں اندراج ہے۔ اس طرح شہریوں کے متعلق معلومات کے ڈیٹا بینک میں شوہر اور بیوی دونوں کی ازدواجی حالت کی تجدید ہو جائے گی۔

ان تمام اقدامات کا مقصد غیر تصدیق شدہ شادیوں اور طلاقوں کے وجود کو روکنا ہے۔ اس لیے کہ عدم تصدیق کے سبب سماجی مسائل جنم لیتے ہیں اور فریقین کے حقوق کے ضیاع کا اندیشہ ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں