مغربی کنارہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکا جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے نزدیک اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا "ارکان مزہر" جاں بحق ہو گیا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ مطابق ارکان مزہر بیت لحم میں الدہیشہ کیمپ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی گولی سینے میں لگنے سے زخمی ہوا تھا۔

ادھر اسرائیلی فوج کے اعلان کے مطابق اس کے فوجیوں نے "دو مشتبہ" افراد کو حراست میں لینے کے لیے الدہیشہ کیمپ پر دھاوا بولا تھا۔ اسرائیلی فوج نے ارکان مزہر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں