اسرائیل نے ایران کو گولان سے 100 کلو میٹر دُور رکھنے کی روسی تجویز مسترد کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے روس کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں ماسکو نے کہا تھا کہ شام میں بشار کی فوج کی اتحادی کا کردار ادا کرنے والی ایرانی ملیشیاؤں کو مقبوضہ گولان کی سرحد کے ساتھ لائن آف کنٹرول سے کم از کم 100 کلو میٹر کی دُوری پر رہنے دیا جائے۔

ایک اسرائیلی عہدے دار نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شام میں ایرانی فورسز کا معاملہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف سے ملاقات میں زیر بحث آیا۔ لاؤروف روس کے ایک سرکاری وفد کے ساتھ ان دنوں اسرائیل کے دورے پر ہیں۔

مذکورہ عہدے دار نے بتایا کہ نیتن یاہو نے روسی وزیر خارجہ پر واضح کر دیا کہ اسرائیل گولان کی سرحد کے ساتھ سو کلو میٹر کی دوری پر بھی ایرانیوں کو اپنے پاؤں جمانے کی اجازت نہیں دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں