مشرق وسطیٰ کے عظیم الشان ’ہیکاتھون‘ ایونٹ کا اتوار کو جدہ میں انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

کمپیوٹر پروگرامنگ، سافٹ ویئر ڈویلپنٹ اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ایونٹ’ہیکا تھون حج‘ عنوان سے آئندہ اتوار کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق ایونٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے18 ہزار ماہرین اور سافت ویئر ڈویلپر شرکت کریں گے۔

اس غیرمعمولی اہمیت کے حامل ایونٹ کا انعقاد ’سعودی سائبر سیکیورٹی ، پروگرامنگ اینڈ ڈرونز فیڈریشن‘ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد سعودی عرب میں سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ حج کے عظیم موقع کے لیے بھی اس سے فایدہ اٹھانا اور حجاج کرام کو بہتر مواصلاتی سہولیات مہیا کرنا ہے۔

حج سے چند ہفتے قبل اس ایونٹ کےا نعقاد کے ذریعے ضیوف الرحمان کو جدید ترین سہولیات مہیا کرنے کے سعودی مشن کو آگے بڑھانا، سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی کو علاقائی سطح پر متعارف کرانا، دیگر ممالک کے ہاں تیار کردہ جدید آلات سے سعودی ماہرین کو آگاہ کرنا اور دوسرے ملکوں کے ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ یہ سائنسی وتحقیقی ایونٹ سعودی حکومت کے ویژن 2030ء کے پروگرامات کا حصہ ہے۔ اس میں شرکت کے لیے اب تک 18000 افراد اپنی رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ عالمی سرچ انجن ’گوگل‘ بھی اس کی تربیتی ورکشاپ اور سرگرمیوں میں حصہ لے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں