مغربی کنارا: 3 یہودی آباد کاروں پر چُھرے سے حملہ کرنے والا فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے نزدیک ایک یہودی بستی میں جمعرات کے روز چُھرے سے حملہ کر ایک یہودی آباد کار کو ہلاک اور دو کو شدید زخمی کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ واقعہ آدم نامی بستی کے ایک گھر میں پیش آیا اور حملہ آور فلسطینی کو شہید کر دیا گیا۔

اسرائیلی میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ دونوں اسرائیلی زخمیوں کو بیت المقدس میں ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ رام اللہ کے جنوب میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا گیا تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مقبول خبریں اہم خبریں