.

سعودی وزیر ثقافت کا جدہ میں ’تاریخی پروجیکٹ‘ کا اچانک دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر برائے ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان نے گذشتہ روز اچانک جدہ کے تاریخی پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ اس دورے کے موقع پر انہوں نے وہاں پر ہونے والے کاموں کاجائزہ لیا۔ اس کےعلاوہ انہیں منتظمین کی طرف سے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر ثقافت کا جدہ کے تاریخی پروجیکٹ کا اچانک دورہ وزارت ثقافت کی تاریخی اہمیت کے حامل منصوبوں میں گہری دلچسپی کے اظہار کا واضح ثبوت ہے۔