.

یمنی فوج کی کارروائی میں 6 حوثی باغی کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی صعدہ گورنری میں الملاحیظ کے مقام پر آئینی فوج نے ایک کارروائی میں چھ حوثی باغی کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔

’العربیہ‘ کے نامہ نگار کے مطابق عرب اتحادی فوج کی معاونت سے یمنی فوج نے ایک کارروائی کے دوران نصف درجن حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا۔

مقتول حوثی کمانڈروں کی شناخت عبدہ جبران علی غلیس، محمد عبداللہ الحاذق، عابد محمد شبلہ، محمد قاسم الشامی، عبدالمجید عبداللہ علوانی اور دائل حسین خماش کےناموں سے کی گئی ہے۔

یمنی فوج کے العروبہ بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل عبدالکریم السدعی نے ’العربیہ‘ کو بتایا کہ سرکاری فوج نے الملاحیظ محاذ پر باغیوں کے خلاف کارروائی میں چھ حوثی کمانڈر ہلاک کردیے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چند ہفتوں سے جاری آپریشن میں سیکڑوں حوثی ہلاک اور ان کی دسیوں گاڑیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔