.

سعودی سائیکلسٹ ٹیم کا کپتان گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی سائیکلسٹ ٹیم نے اپنے کپتان ترکی الشھری کی ہفتے کے روز ایک گاڑی کی ٹکر سے ہونے والی ناگہانی موت پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق ’دراجتی تبوک‘ [تبوک میری سائیکل] ٹیم کی طرف سے ’ٹوئٹر‘ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کا کپتان ہفتے کے روز معمول کی ریہرسل کے دوران ایک گاڑی کی ٹکر سے موت سے ہم کنار ہوگیا۔

سعودی عرب میں مردوں کی سائیکل ٹیم کے ایک رکن عمر البلوی نے ‘العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ یہ حادثہ اس کی آنکھوں کے سامنے پیش آیا۔ میں ترکی الشھری کے بہت قریب تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی آئی اور اسے روندتے ہوئے چلی گئی۔

البلوی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہفتے کی شام مقامی وقت کے مطابق چھ بجے پیش آیا۔ اس وقت تک وہ 10 کلو میٹر تک کا سفر کرچکے تھے۔ الشھری مجھ سے قریبا پچاس فٹ کے فاصلے پر تھا کہ جب میرے پاس سے ’ہائی لیکس‘ کی ایک کار تیز رفتاری کے ساتھ گذری۔ ترکی الشھری موبائل فون پر کسی سے بات کررہا تھا کہ اچانک کار نے اسے روند ڈالا۔

اس کے سرمیں گہری چوٹیں آئی تھیں۔ ہم نے اسے کی فوری طبی امداد مہیا کرنے کی کوشش کی مگرموقع پر موجود ایک سیکیورٹی اہلکار نے ہمیں ہلال احمر کی ٹیم کے آنے کا انتظار کرنے کو کہا۔ تقریبا دس منٹ کے اندر اندر ایمبولینس پہنچ گئی، سے طبی امداد مہیا کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔