.

شامی حکومت میں فضائیہ کی انٹیلی جنس کے 3 افسران ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں بشار حکومت کی فضائیہ کے تین افسران کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان سوشل میڈیا پر شامی حکومت کے ہمنوا صفحات اور گروپس پر کیا گیا۔ اس بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا گیا کہ منگل کے روز ہونے والی کارروائی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

مارے جانے والے افراد میں شامی حکومت کی فضائیہ انٹیلی جنس کا بریگیڈیئر جنرل ندیم اسعد اور فضائیہ انٹیلی جنس کے دو میجر سلیمان اسماعیل اور عاصم شامل ہیں۔

بشار حکومت کے ہمنوا سوشل میڈیا صفحات نے داعش تنظیم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے دمشق کے نواحی دیہی علاقے الضمیر میں گھات لگا کر تینوں افسران کو ٹھکانے لگایا ہے۔

مذکورہ افسران کی موت پر افسوس کا اظہار کرنے والے سوشل میڈیا صفحات نے تین میں سے دو افسران کی تصاویر جاری کی ہیں اور بتایا ہے کہ ان افراد کا تعلق "فضائیہ کی انٹیلی جنس انتظامیہ" سے تھا۔