یمنی فوج نے مشرقی صنعاء میں جبل البیاض باغیوں سے آزاد کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے مشرقی صنعاء میں نھم ڈاریکٹوریٹ میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل جبال بیاض پہاڑی سلسلے کو حوثی باغیوں سے آزاد کرالیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تازہ لڑائی کے دوران حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔

یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق منگل کے روز جبال البیاض میں گھمسان کی لڑائی کے بعد باغی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے اور علاقے پر سرکاری فوج نے اپنا کنٹرول مضبوط کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز جبال البیاض میں 17 باغی ہلاک اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں