سعودی عرب:خاتون کی کار نذرآتش کرنے والا شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی مشرقی گورنری میں پولیس نے ایک خاتون کی کار کو اس کے گھر کے قریب آتش گیر مواد چھڑک کر نذرآتش کرنے میں ملوث شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

’العربیہ‘ کے مطابق حملہ آور بیس سالہ ایک نوجوان ہے۔ گاڑی کو نذرآتش کرتے ہوئے وہ خود بھی جھلس گیا تھا جسے گرفتار کرنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دمام شہرکی ایک خاتون نے پولیس کو شکایت کی تھی کہ الخالدیہ کالونی میں واقع اس کے گھر کے قریب ایک شخص مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے اس کی کار کو نذرآتش کردیا تھا۔ تاہم ملزم کی شناخت جائے وقوعہ پر لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے کی گئی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں