.

حرکت قلب بند ہونےسے مصرسے تعلق رکھنےوالےپہلے عازم حج کی وفات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری وزارت صحت نے بتایا ہے کہ حج کے لیے سعودی عرب گیا ایک مصری شہری حرکت قلب بند ہونےسے انتقال کرگیا۔

مصری حج کمیشن کے میڈیکل کے شعبے کے انچارج ڈاکٹر محمد شوقی نے بتایا کہ56 سالہ جلال سعد محمد مرزوق کو دل میں شدید تکلیف کے بعد مکہ معظمہ کے اجیاد اسپتال لے جایاگیا جہاں وہ کچھ دیر کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا۔

مرزوق کا تعلق مصر کی مغربی گورنری سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی حکام سے متوفی کا ڈیتھ سرٹفکیٹ حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مصر سےعازمین حج کا پہلا قافلہ بدھ کو سعودی عرب روانہ ہو تھا۔