حوثی باغیوں نے الحدیدہ کو شہریوں کی قتل گاہ بنا دیا:عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ساحلی شہر الحدیدہ کو عام شہریوں کی قتل گاہ بنا دیا ہے۔

’العربیہ‘ نیوز چینل کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ عرب اتحاد یمن میں عالمی قانون کے مطابق شفاف اور آئینی کارروائی کررہا ہے جبکہ حوثی باغی عام شہریوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب اتحاد یمن میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے دعووں کو مسترد کرتا ہے۔ اگر ایسا کوئی واقعہ ہو ہے تو ہم اس کی ذمہ دارانہ اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں گے اور یمن میں جاری جنگ میں شہریوں کے جان ومال کا ہرممکن تحفظ کریں گے۔

قبل ازیں جمعرات کو یمن کے طبی ذرائع نے بتایا تھا کہ الحدیدہ کی مچھلی منڈی اور بندرگاہ پر پر بمباری کے نتیجے میں26 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں