.

لبنان سے یمنی حوثی باغیوں کو منشیات کی سپلائی کی سازش ناکام

مآرب میں لبنان سے آیا منشیات سے لدا ٹرک پکڑا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سیکیورٹی فورسز نے لبنان سے حوثی باغیوں کو منشیات کی سپلائی کی ایک بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدارمیں منشیات قبضے میں لے لی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ایک بیان میں بتایا کہ فورسز نے مآرب میں ایک مشکوک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی تو اس میں منشیات کی بھاری مقدار لادی گئی تھی۔ یہ منشیات لبنان سے حوثیوں کے لیے بھیجی گئی تھی جسے صنعاء پہنچایا جانا تھا۔

یمنی وزیر نے بتایا کہ منشیات کے اسمگلروں نے چائے اور کافی کے ڈبوں میں منشیات پیک کررکھی تھی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ منشیات بردار ٹرک لنبان سے آیا ہے اور اس کی اگلی منزل صنعاء تھی۔

الاریانی کا کہنا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کو ان کے حلیف نہ صرف بیرون ملک سے اسلحہ اور جنگی سازو سامان ارسال کرتے ہیں بلکہ انہیں منشیات بھی فراہم کی جاتی ہیں تاکہ یمنی قوم کو منشیات کا عادی بنا کر خطے میں ایرانی منصوبے کو آگے بڑھایا جا سکے۔