قطری قیادت میں شعوری ویژن کا فقدان ہے: قرقاش

’دوحہ حج جیسی مقدس عبادت کو سیاست سے آلودہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کے وزیر مُملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ قطری حکومت اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روک کر عبادت کو سیاست سے آلودہ کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ قطری قیادت میں شعوری ویژن کا فقدان ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ کون سا کام سیاسی، کون سا کم تر اور کون اہم ہے۔

انور قرقاش نے سوشل میڈیا پر پوسٹ اپنے بیان میں کہا کہ میں قطری قیادت سے یہی کہہ سکتا ہوں کہ عبادت کو سیاست کا رنگ دینا اور شہریوں کو فریضہ حج کی ادائی سے روکنے کے لیے خوف ناک حربے استعمال کرنا اپنی ترجیحات اور فیصلوں میں عدم اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں