کشیدگی کے باوجود روس کا شام کی تعمیرِ نو کے لیے امریکا سے مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی حکومت کی ایک یادداشت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روس نے شام کی تعمیر نو اور شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حوالے سے تعاون کے سلسلے میں امریکا کے سینئر ترین جنرل سے رابطے کا راستہ اپنایا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کی نظر سے گزرنے والی یادداشت کے مطابق روسی فوج کے چیف آف اسٹاف والری گراسیموف نے 19 جولائی کو امریکا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل جوزف ڈینفورڈ کو بھیجے گئے پیغام میں مذکورہ تعاون کی تجویز پیش کی۔

روسی منصوبے کو واشنگٹن میں التفات کی نظر حاصل نہیں ہوئی۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ امریکی پالیسی اس طرح کی کوششوں کو اُس صورت میں سپورٹ کر سکتی ہے جب کہ شام میں سات برسوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے کسی سیاسی حل تک پہنچا جائے۔ اس حل میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی انتخابات کا اجرا شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں