.

ریاض: بھارتی طیارے کی رن وے کے بجائے 'گراونڈ کوریڈور' سے اڑان بھرنے کی کوشش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ایوایشن اتھارٹی کے تحقیقاتی دفتر کےمطابق جُمعہ کے روز الریاض میں واقع شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک بھاری مسافر جہاز نے رن وے کے بجائے گراؤنڈ کوری ڈور سے اڑان بھرنےکی کوشش کی۔ طیارے پر سات نیوی گیٹرز سمیت 144 مسافر سوار تھے۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بھارتی ’جیٹ ایرویز‘ کا ایک مسافر جہاز سعودی عرب سے ممبئی کے لیے روانہ ہونا تھا۔ طیارے کے پائلٹ نے رن وے R33 کے بجائے گراؤنڈ کوریڈور’ K‘ سے طیارہ اڑانے کی کوشش کی۔ تاہم اس سے قبل کہ ہوائی جہاز ٹیک آف کرتا وہ کوریڈور کے خارجہ مقام G4 پر جا کر رک گیا۔

اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مسافر خوف وہراس کا شکار ہو گئے تھے۔ تمام مسافروں کو ہنگامی دروازوں سے باہر نکال لیا گیا تھا۔ جہاز کے غلط مقام سے اڑان بھرنے کی کوشش کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔