.

مصر : قاہرہ کے جنوب میں گاڑی میں دھماکا ، 9 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں پیر کے روز ایک گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔ مصری وزارت صحت کے اعلان کے مطابق زخمیوں میں جھلسنے کے علاوہ درمیانے اور معمولی درجے کے زخموں سے متاثرہ افراد شامل ہیں۔

ابتدائی غیر سرکاری معلومات کے مطابق الدقی کے علاقے میں ایک پُل کے اوپر گاڑی میں کوئی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد اس کے انجن میں زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے سبب نزدیک میں دو دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مصری ٹیلی وژن کے مطابق دھماکے کے بعد پُل پر موجود اس گاڑی میں آگ لگ گئی۔

ایک عینی شاہد نے زور دار دھماکا سنا جب کہ دیگر عینی شاہدین کے مطابق گاڑی سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔