سابق عراقی وزراء اور عہدے داران کو بدعنوانی کے تحقیقاتی کمیشن میں پیش کرنے کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے منگل کے روز کئی سابق وزراء اور سینئر اہل کاروں کو ملک میں تمام سطح پر بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والے Commission of Integrity میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق العبادی کا یہ فیصلہ عراق کے کئی صوبوں میں اسکولوں کے سست روی کا شکار منصوبوں کے معاہدوں میں ملوث افراد کی بدعنوانی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔

العبادی کے میڈیا بیورو نے ایک مختصر اعلان میں بتایا کہ وزیراعظم نے مذکورہ اسکولوں کے معاہدوں کے ذمّے دار عناصر کو بدعنوانی کی تحقیقات کرنے والے قومی کمیشن کے حوالے کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں