سعودی فوج نے نجران میں حوثیوں کا بیلسٹک میزائل مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے سوموار کی شب یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر نجران میں مار گراتے ہوئے ملک کو تباہی سے بچا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بج کر چالیس منٹ پر یمن سےنجران میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 19 جولائی کو جازان اور 18 جون کو نجران کی طرف داغے گئے میزائل مار گرائے گئے تھے۔

سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی حوثی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئےانہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پر مسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔

سعودی محکمہ دفاع کی طرف سےفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں