عرب اتحاد کی معاونت سے یمنی فوج کا صعدہ میں الملاحیظ پر کنٹرول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

العربیہ کے نمائندے کے مطابق یمنی فوج نے منگل کے روز صعدہ صوبے میں مران کے پہاڑی سلسلے کے نزدیک واقع علاقے الملاحیظ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں یمنی فوج کو عرب اتحاد کی معاونت بھی حاصل تھی۔

یمنی فوج کے ایک بریگیڈیئر جنرل عبدالکریم السدعی کے مطابق اُن کی فورسز نے الملاحیظ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد صعدہ اور حجہ کے درمیان راستے کو بھی کنٹرول میں لے کر حوثیوں کی امدادی سپلائی لائن کے راستے بھی منقطع کر دیے۔

السدعی نے مزید بتایا کہ یمنی فوج نے پیش قدمی کے دوران لڑائی میں حوثی کمانڈروں سمیت درجنوں باغیوں کو ہلاک کر دیا۔

ادھر یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ عرب اتحاد یمن میں القاعدہ، ’داعش‘ اور ایران نواز حوثی گروپوں جیسے دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم یمن میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہےہیں۔ یہ تمام دہشت گرد گروپ انتہا پسندانہ نظریات میں تصویر کا ایک ہی رخ ہیں۔ انتہا پسندانہ نظریات، عدم برداشت اور مل جل کر نہ رہنے کی پالیسی ان کی مشترکہ قدریں ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایک بیان میں کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ دوست اور برادر ملکوں کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں کا نیٹ ورک تباہ کرنے کا عمل، ان کے خلاف زمینی، فضائی اور بحری حملے جاری رکھے جائیں گے۔ یہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہے اور ہم پوری دنیا کی سلامتی کے لے لڑ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں