اِدلب کے آئندہ معرکے میں 7 لاکھ افراد کے بے گھر ہونے کا خطرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ کے زیر قیادت امدادی ایجنسیوں کے ایک گروپ کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کے صوبے اِدلب میں بشار حکومت کی جانب سے اپوزیشن جنگجوؤں پر آئندہ حملے کے نتیجے میں 7 لاکھ کے قریب افراد بے گھر ہو سکتے ہیں۔ یہ تعداد کچھ عرصہ قبل شام کے جنوب مغرب میں ہونے والی لڑائی کے سبب بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

شام میں بہت سے معرکوں کا اختتام اُن سمجھوتوں کے ذریعے ہوا جن کے تحت اپوزیشن جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کو اِدلب صوبے کوچ کروا گیا۔ اس کے نتیجے میں اِدلب صوبے کی آبادی دو گُنا ہو کر 25 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔

ہیلتھ کلسٹر کے نام سے شائع ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ عرصے میں شمال مغربی شام میں معاندانہ کارروائیوں کی بڑھوتی سے اِدلب اور اس کے اطراف میں 2.5 لاکھ سے 7 لاکھ کے درمیان افراد کے بے گھر ہو جانے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کے جنوب میں لڑائی کے سبب جون کے وسط سے لے کر جولائی کے اختتام تک 1.84 لاکھ افراد نے نقل مکانی کی۔ اس دوران تقریبا دس ہزار بے گھر افراد نے اِدلب اور شمالی حلب کے صوبوں کا رخ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں