سعودی عرب کا قطری شہریوں کی حج کی ادائی کے لیے آمد کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

قطری حکومت کی جانب سے دانستہ طورپر عازمین حج کے سعودی عرب کے سفرمیں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد نے مناسک حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر سعودیہ کی حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔

’العربیہ‘ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری حکومت نے عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن روکنے کے لیے آن لائن سروسز معطل کردی تھیں مگر اس کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد دیگر ذرائع کا استعمال کرکے حج کے لیے سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری شہریوں کا فریضہ حج میں گہری دلچسپی کا اظہار قابل تحسین ہے اور ان کے اس دینی جذبے کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سراہا ہے۔ سعودی قیادت کا کہنا ہے کہ قطر سے آنے والے عازمین حج ان کے خاص مہمان ہیں اور انہیں ہرممکن سہولت مہیا کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطری عازمین حج قطر کی سرکاری ایئرلائن کے سوا کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کے ذریعے سعودی عرب آسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں