.

یمن : مغربی ساحل کے محاذوں پر ایک ہفتے کے دوران 130 حوثی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن میں سرکاری فوج کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ گزشہ ایک ہفتے کے دوران مغربی ساحل کے محاذوں پر لڑائی کے دوران 130 سے زیادہ حوثی مارے گئے جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے۔ اس دوران یمنی فوج کو اتحادی طیاروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔

الحدیدہ میں اتحادی افواج کے جنگی بحری جہاز نے شہر کے مغرب میں حوثی ملیشیا کے کئی ٹھکانوں پر بم باری کی۔

ادھر التحیتا ضلعے کے مشرقی علاقوں اور الدریہمی ضلعے کے شمال مشرق میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کو حوثیوں کے خلاف مسلسل جھڑپوں میں اتحادی طیاروں کی فضائی معاونت حاصل رہی۔ یمنی فوج مذکورہ علاقوں کی تطہیر کے لیے وسیع آپریشن کر رہی ہے۔

صعدہ میں یمنی فوج نے اتحادی افواج کی مدد سے گزشتہ روز الملاحیظ کے علاقے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ یمنی فوج کے بریگیڈیئر جنرل عبدالکریم السدعی نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری فوج نے صعدہ سے حجّہ جانے والے راستے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔