اسرائیلی طیارے کی غزہ شہر میں کثیر منزلہ عمارت پر بمباری ، 18 فلسطینی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے وسط میں واقع ایک کثیر منزلہ عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اٹھارہ فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں ۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیارے نے جمعرات کو جس عمارت پر بمباری کی ہے ،اس میں ایک ثقافتی مرکز اور دوسرے دفاتر قائم تھے۔اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

صہیونی فوج کے اس حملے سے قبل غزہ کی پٹی سے اسرائیلی شہر بیر شیبہ کی جانب ایک راکٹ فائر کیا گیا تھا۔یہ راکٹ اس شہر ے نزدیک واقع ایک کھلے علاقے میں گرا تھا لیکن اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

غزہ کی پٹی میں یہ نئی کشیدگی ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے ، جب مصر اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک طویل المیعاد جنگ بندی کے لیے کوشاں ہے۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بدھ کی شب غزہ کی پٹی پر دسیوں فضائی حملے کیے تھے جن کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔فلسطینی مزاحمت کاروں نے اس جارحیت کے ردعمل میں اسرائیلی علاقے کی جانب متعدد راکٹ فائر کیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں