کینیڈا۔سعودی عرب تعلقات کشیدگی آرامکو صارفین پر اثر انداز نہیں ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر توانائی اور معدنی دولت انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی سیاسی حکمت دنیا کو تیل فراہمی کی پالیسی پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ مملکت کی مسلمہ پٹرولیم پالیسی سیاسی حالات سے متاثر نہیں ہوتی۔

انھوں نے واضح کیا کہ حالیہ دنوں میں کینیڈا اور سعودی عرب کے تعلقات جس صورتحال سے گذر رہے ہیں ان کا کینیڈا میں سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے صارفین پر چنداں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

انجینئر خالد الفالح کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب پیداواری توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔ یہ اقدام بین الاقوامی معیشت کو تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو سے پیدا ہونے والے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے۔ اس اتار چڑھاو سے تیل پیدا کرنے والے ممالک اور صارفین یکساں طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں