حوثی دہشت گردوں کی گولہ باری سے مآرب میں دو بچیاں شہید، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کے شہر مآرب کی مشرقی کالونی میں ایران نواز حوثی شدت پسندوں کی گولہ باری کے نتیجے میں دو کم سن بچیاں شہید اور کم سے کم دو زخمی ہو گئیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گورنرمآرب کے پریس سیکرٹری علی الغلیسی نے بتایا کہ مآرب گورنری کے مرکز میں متمرکز حوثی ملیشیا نے ہفتے کو شہری آبادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شہید ہوگئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے داغا گیا مارٹر کا گولہ الزراعہ کالونی میں محمد یحییٰ الشامی نامی شہری کے گھر پر جا گرا جس کے نتیجے میں دو بچیاں چار سالہ مریم احد ابراہیم الخضری اورآٹھ سالہ فتحیہ حسن علی الریمی شہید جب کہ گیارہ سالہ سلویٰ احمد ابراہیم الخضری اور عوالی حسن علی احمد الریمی زخمی ہوگئیں۔ زخمی ہونے والی بچیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔


مقبول خبریں اہم خبریں