البغدادی کی دماغی موت واقع ہو چکی ہے ، جانشینی پر شدید اختلافات : عراقی ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے ایک سیٹلائٹ چینل "سومریہ نیوز" نے پیر کے روز سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ جون میں شام میں عراقی فضائیہ کے ایک حملے میں زخمی ہونے کے بعد داعش تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی دماغی موت واقع ہو چکی ہے۔

ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ "انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق عراقی فضائیہ کے طیاروں نے جون میں مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شامی سرزمین پر داعش تنظیم کے رہ نماؤں کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں وہاں موجود کئی کمانڈر مارے گئے اور دیگر زخمی ہو گئے تھے"۔

ذریعے نے "سومریہ نیوز" کو بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی بھی تھا۔ شدید اور گہرے زخموں نے اس کو دماغی طور پر مردہ کر دیا اور وہ کچھ کر سکنے کے قابل نہیں رہا"۔

مذکورہ ذریعے نے البغدادی کی جانشینی کے حوالے سے تنظیم کی قیادت کے درمیان اختلافات کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ "داعش کے بعض غیر عراقی رہ نماؤں نے البغدادی کی جگہ لینے کے لیے ابو عثمان التونسی کو نامزد کیا ہے۔ اس کے سبب تنظیم کی صفوں میں شدید اختلافات اور تقسیم دیکھنے میں آ رہی ہے کیوں کہ عراقی رہ نماؤں نے التونسی کی نامزدگی کو مسترد کردیا ہے"۔

یاد رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی 20 مئی کی اشاعت میں کہا تھا کہ "ابوبکر البغدادی زندہ اور پوری طرح سرگرم ہے۔ وہ رونگٹے کھڑے کر دینے والی ایک خفیہ مہم کو چلا رہا ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں