بحرین:کفیل خاتون کے ہاتھوں ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کی عدالتی تحقیقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خلیجی ریاست بحرین میں ایک کفیل خاتون کے ہاتھوں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعے کی عدالتی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق بحرین کے’المحرق‘ کے پراسیکیوٹر جنرل عامر العامرنے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج کے بعد ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا ہے جس پر اپنی ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ اس فوٹیج میں ایک شخص کو کفیل بتایا جا رہا ہے ایک خاتون کو وحشیانہ تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تشدد کا شکار ہونے والی خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کے کفیل اور اس کی بیٹی نے اس پر وحشیانہ تشدد کیا۔

عدالت نے ملزم خاتون کو بھی طلب کرکے اس سے پوچھ تاچھ کی جس پر اس نے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ عدالت کی طرف سے ملزمہ کے خلاف کارروائی جاری ہے اور ملازمہ پرتشدد کے جرم میں اسے سزا ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں