خادم الحرمین کی طرف سے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق شاہی اعلان کے مطابق کل سوموار 2 ذی الحج بہ مطابق 13اگست 2018ء کو تمام سرکاری محکموں میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کردی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں عید کی تعطیلات کے ساتھ خادم الحرمین نے حجاج کرام کو ہرممکن سہولت مہیا کرنے اور مشاعر مقدسہ تک ان کی رسائی کو آسان بنانے میں معاونت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں 21 اگست کو عیدالاضحیٰ کا اعلان کیا گیا ہے۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں