یومِ عرفہ کے نئے خطیب کا نام جانیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر رواں برس 1439 ہجری کے لیے یومِ عرفہ کے دن خطبہِ حج کی ذمّے داری ڈاکٹر حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ کو سونپی گئی ہے۔

ڈاکٹر حسین آل الشیخ کا شمار مسجد نبوی کے نمایاں ترین آئمہ اور خطیبوں میں ہوتا ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے مدینہ منورہ میں قاضی (جج) کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

آل الشیخ فقہ، توحید اور حدیث میں علمی دُروس کے علاوہ ریاض کی جامع مسجد الکبیر میں بھی بعض لیکچر دے چکے ہیں۔

دوسری جانب حرمین کی جنرل پریذیڈنسی اللہ کے مہمانوں کے لیے عرفہ کے دن خطبہ حج کے ترجمے کے منصوبے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ ترجمہ پانچ مختلف زبانوں انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی اور مالی میں پیش کیا جائے گا۔

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مذکورہ منصوبے اور اس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس منصوبے کے ناظمین امور پر زور دیا کہ وہ یوم عرفہ کے خطبہ حج کو ساری دنیا تک پہنچانے کے لیے اپنی انتہائی کوششیں بروئے کار لائیں تا کہ اسلام کی رواداری کی تعلیمات کو تمام لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں