سعودی عرب: اپنے والد کے قاتل کا قصاص میں سرقلم کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں اپنے والد کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو نذرآتش کرنے کے جرم میں قصاص کے سزا یافتہ ایک مجرم کی سزا پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس کا سر قلم کردیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے والد کے قاتل بد بخت شخص کی سزا پر وزارت داخلہ نے عمل درآمد کیا۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی بن محمد بن ساری القحطانی نے اپنے والد کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے مجرم کو حراست میں لینے کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تو مجرم نے اپنےوالد کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا۔ تمام شواہد اور ثبوت ملنے کے بعد عدالت نے شاہی فرمان کے تحت مجرم کو قصاص میں سزائے موت سنائی تھی۔ گذشتہ روز مجرم کو دی گئی سزا پرعمل درآمد کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں سماجی جرائم کی کوئی گنجائش نہیں اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ اللہ کی حدود کو پامال کرنے والوں کو اسلامی شریعت کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں