.

سعودی عرب: دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والا داعشی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے البکیریہ ضلعے میں داعش تنظیم کے طرز فکر کے حامل ایک شخص کو گرفتار کر لیا جو دہشت گرد کارروائی پر عمل درامد کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان کے بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے فواز عبدالرحمن الحربی نامی شہری کو پکڑنے کے لیے کارروائی کی۔ اس پر الحربی نے سکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا۔ بعد ازاں سکیورٹی فورسز نے البکیریہ ضلعے میں ایک مقام پر اس کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور اسے خود کو حوالے کر دینے کے لیے کہا۔ جواب میں الحربی نے گاڑی سے باہر آ کر سکیورٹی اہل کاروں پر شدید فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ میں الحربی زخمی ہو کر گر پڑا اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں کوئی راہ گیر یا سکیورٹی اہل کار زخمی نہ ہوا۔

الحربی کے قبضے سے ایک عدد مشین گن، درجنوں گولیاں، پانچ میگزین، ایک پستول اور پستول کی 30 گولیاں برآمد ہوئیں۔