.

ایران اور اس کے حاشیہ برداروں کو شام سے نکال کر چھوڑیں گے: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا شام میں موجود تمام ایرانی ملیشیاؤں اور ایران نواز قوتوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کا پابند ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت داعش کے خاتمے کے مشن پر قائم ہے اور شام میں اقوام متحدہ کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی مساعی جاری رکھے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شام میں ان عمل کو حتمی شکل دینے کے بعد واشنگٹن جنگ سے متاثرہ شام کے تمام علاقوں میں امداد فراہم کرے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سابق سفیر جیمز جیفری کو شام کے حوالے سے نیا رابطہ کار مقرر کیا ہے۔ جیفری جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات کے تناظر میں اپنی سفارتی مساعی کو آگے بڑھائیں گے۔