سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر نجران میں مار گراتے ہوئے ملک کو تباہی سے بچا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک عسکری ذریعے نے بتایا کہ یمن سے نجران میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں گذشتہ ہفتے کے روز بھی ایران نوازحوثی باغیوں نے نجران پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے مار گرایا گیا تھا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران سرحدی شہر جازان پر دو میزائل حملے ناکام بنائے گئے تھے۔

سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے شہری آبادی کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی حوثی سازشوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔

سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچا لیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں