سعودی عرب: 35 سال سے زنجیروں میں جکڑا شخص بازیاب، اسپتال منتقل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں ایک گھر سے 35 سال سے رسیوں اور زنجیروں میں باندھے ایک ذہنی مریض شخص کو بازیاب کرانے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زنجیروں میں جکڑا شخص ذہنی اور نفسیاتی مریض ہے اور اس کے اہل خانہ نے اسے دوسروں کو تکلیف پہنچانے کے ڈر سے گھر میں زنجیروں میں باندھ رکھا تھا۔

سعودی وزارت لیبر سماجی بہبود کے جازان میں عہدیدار انجینیر احمد القنفذی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘کو بتایا کہ ھروب گورنری میں دیار الصھالیل کے مقام پر ایک گھر میں برسوں سے ایک شخص کو قید رکھنے کی اطلاع ملی۔ گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو بازیاب کرایا گیا اور اسے اسپتال منتقال کیا گیا ہے۔ اس کی حالت کافی تشویشناک ہے۔ وہ ذہنی اور نفسیاتی عوارض کا شکار ہے۔ تاہم اسپتال میں حکومت کی زیرنگرانی اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔

القنفذی نے کہا کہ مذکورہ شخص کی عمر 35 سال سے زاید ہے۔ اس کے اہل خانہ نے اسے گھر میں باندھ کر رکھنے کا یہ جواز پیش کیا ہے کہ اگر وہ اسے کھلا چھوڑتے تو وہ گھر میں موجود کسی بچے یا پڑوسیوں کو نقصان پہنچا سکتا تھا۔

حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ نفسیاتی مریض کو زنجیروں میں جکڑنے کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں مگر اسے گھریلو تشدد میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں