.

شہید مصری فوجیوں کے 1000 اقارب عازمین حج کا سعودی عرب میں استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعزازی حج اسکیم کے تحت مصری فوج اورپولیس کے شہداء کے ایک ہزار اقارب فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ مصری اعزازی عازمین کا مکہ مکرمہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہیں آب زم زم اور پھول بھی پیش کیے گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے شہداء کے اہل خانہ کے ایک ہزار افراد کے لیے مفت حج کی اسکیم کے تحت ایک ہزار مرد اور خواتین عازمین سعودی عرب پہنچے جہاں سرکاری عمال نے ان کا استقبال کیا۔

خادم الحرمین الشریفین کی اعزازی حج اسکیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان اور دیگر حکام نے فلسطینی عازمین حج کا اسقبال کیا۔ انہیں پھول اور تحائف پیش کیے۔

قبل ازیں فلسطینی شہداء اور زخمیوں کے ایک ہزار اقارب بھی سعودی عرب پہنچے جہاں ان کا سرکاری سطح پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اعزازی حج اسکیم کے تحت سعوی عرب پہنچنے والے فلسطینیوں اور مصری شہریوں کی طرف سے سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے فلسطینی اور مصری فوج کے شہداء کے اقارب کے لیے اعزازی حج اسکیم تحفہ ہے اور یہ پہلا موقع نہیں بلکہ سعودی حکومت کئی سال سے یہ سلسلہ جاری ہے۔