کربلا میں الحشد ملیشیا کے اسلحہ گودام میں دھماکے،12 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق کے تاریخی شہر کربلا میں الحشد ملیشیا کے ایک اسلحہ گودام میں جُمعہ کے روز ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

’العربیہ‘ کےمطابق الحشد ملیشیا کے ماتحت العباس بریگیڈ نے بتایا کہ الکفیل بریگیڈ ہیڈ کواٹر میں الشریعہ روڈ پر واقع ایک گودام میں جمعہ کے روز دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ایک درجن افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکوں کے بعد جائے وقوعہ کے اوپر بغیر پائلٹ کے دو ڈرون طیاروں کو اڑتے بھی دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ عراق میں الحشد ملشیا کے گودام میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی متعدد بار اسلحہ کے مراکز میں دھماکے ہوتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں