حجاج کرام کو 20 لاکھ مکعب میٹر میٹھے پانی کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی نیشنل واٹر کمپنی نے حج کے موقع پر عازمین حج کے لیے دوملین مکعب میٹر سے زاید میٹھا پانی فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نیشنل واٹرسپلائی کمپنی کی طرف سے ایک فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں میٹھے پانی کی آپریشنل صلاحیت کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ عازمین حج کے عام استعمال کے لیے پانی مختلف واٹر فلٹر مراکز سے صاف کیا گیا ہے۔ یہ پانی مکہ معظمہ میں مسجد حرام اور مشاعر مقدسہ میں فراہم کیاجائے گا۔ سات لاکھ 32 ہزار مکعب میٹر پانی مشاعر مقدسہ میں، المعیصم، عرفات اور دوسرے مقامات پر مجموعی طورپر 20 لاکھ 20 ہزار مکعب میٹرپانی مہیا کیا جائے گا۔ صرف مکہ شہر میں 4 ہزار 62 مکعب میٹر پانی کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حج کے دوران پانی کو موبائل ٹینکروں کے ذریعے بھی حجاج کرام کے لیے مختلف مقامات پر پہنچایا جائے گا۔ پانی کی شفافیت کے عالمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے جدید سائنسی نظام کے تحت پانی کو فلٹر کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں