حج کے موقع پر 30 خدمات کے بارے میں حجّاج کی رائے جاننے کا پروگرام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں سرکاری اداروں کی کارکردگی جانچنے والے قومی مرکز نے "أداء" کے نام سے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد رواں سال حج سیزن میں سعودی حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں عازمین حج کی رائے اور ان کے اطمئنان کی سطح معلوم کرنا ہے۔

اس نئی مُہم کا مقصد اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے مملکت کی کوششوں کے معیار کو پرکھنا ہے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کو آسان بنانے کے اقدامات کے سلسلے میں پیش کی جانے والی خدمات کی تعداد 30 ہے۔

قومی مرکز کی جانب سے "أداء" کے نام سے جاری جانچ کا کا یہ عمل سائنٹیفک طریقے سے کام کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں جانچ کو پانچ بنیادی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں اقدامات کا واضح ہونا، متعلقہ مقام کی تیاری، خدمات کی رفتار، متعلقہ اہل کار کے برتاؤ پر اطمئنان اور پیش کی جانے والی خدمات سے مطمئن ہونا شامل ہے۔

حج سیزن میں متعلقہ اداروں کی کارکردگی جانچنے کے اس پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے نوجوان مرد اور خواتین اہل کار پوری جاں فشانی سے کام کرتے ہوئے حجاجِ کرام کی رائے لینے میں مصروف نظر آتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں