عراق : سپریم کورٹ نے انتخابی نتائج کی تصدیق کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراق میں سپریم فیڈرل کورٹ کے سرکاری ترجمان ایاس الساموک نے اعلان کیا ہے کہ عدالت عظمی نے 12 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان نے اپنے سرکاری بیان میں بتایا کہ یہ فیصلہ اتوار کی صبح منعقد ہونے والی عدالتی اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں عدالت عظمی کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ تمام متعلقہ دستاویزات کا بغور جائزہ لینے کے بعد انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کی تصدیق کے حوالے سے مکمل اتفاق رائے سامنے آ گیا۔

اس طرح وفاقی عدالت کی تصدیق کے بعد انتخابی نتائج کے حوالے سے تنازع ختم ہو گیا۔ اس تصدیق نے سیاسی گروپوں کے اتحادوں کے ذریعے حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں