حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی خدمات کا دلفریب فضائی منظر!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے حج کے موقع پرحرم مکی اور مشاعر مقدسہ کا فضائی جائزہ لیا اور حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے حجام کرام کے لیے فراہم کردہ سہولیات کو کیمرے میں محفوظ کیا۔

’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی طرف سے اللہ کے مہمانوں کی ہرممکن آرام وراحت اور سہولت و آسانی کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آئے فرزندان توحید مناسک حج کی ادائی کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کریں۔

’ایس پی اے‘ کی کیمرہ ٹیم نے حجاج کرام کی فضائی نگرانی پرمامور سیکیورٹی اداروں کے ہیلی کاپٹرمیں حرم مکی اور مشاعر مقدسہ میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ منیٰ میں استقبال حج سے لے کراختتام حج تک حجاج کرام کو جن جن مقامات سے گذرنا ہے وہاں پر دی گئی سہولیات ک ایک جھلک العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اپنے قارئین کے لیے بھی پیش کی ہے۔

فضاء سے لی گئی تصاویر میں عازمین کو بیت اللہ میں داخل ہوتے، مسجد حرام میں، صحن مطاف اور مسجد حرام کے بیرونی مقامات پر ان کی آمد ورفت کو دکھایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں