میدان عرفات میں اردنی حاجن نے بچہ جنم دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائی کے دوران میدان عرفات میں وقوف کے وقت ایک اردنی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ایک اردنی حاجن کو زچگی کی تکلیف شروع ہونے کے بعد جبل الرحمۃ کے اسپتال لایا گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کی طرف سے ماں اور بچے کو ہرممکن طبی سہولت مہیا کی گئی ہے اور دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔ والد نے بیٹے کا نام جبل الرحمۃ اسپتال کے ڈائریکٹر کی نسبت سے ’وضاح‘ رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں