جزیرہ نما سیناء میں بم دھماکے میں مصری فوجی افسر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں بم دھماکے میں فوج کا ایک افسر ہلاک ہوگیا۔

مصری فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ شمالی سیناء میں بکتر بند گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور ایک فوجی افسر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا افسر فوج میں کپتان تھا، اس کی مزید شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ تاہم یہ بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکا مغری العریش میں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ سنہ 2013ء میں منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے جزیرہ نما سیناء میں مسلسل کشیدگی جاری ہے۔ مصری فوج نے اس علاقے میں سرگرم شدت پسند گروپ ’داعش‘ اور اس کے حامیوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کررکھی ہے، جس میں بڑی تعداد میں جنگجوؤں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں