مکہ سیکرٹریٹ کی جانب سے حجاج کرام کے لیے 26 ہزار تحائف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مکہ معظمہ سیکرٹریٹ اور وزارت دیہی امور کی طرف سے حجاج بیت اللہ کی خدمت کے لیے گراں قدر مساعی کے ساتھ ساتھ سماجی اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی مکہ سیکرٹریٹ پیش پیش رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ معظمہ سیکرٹریٹ کی جانب سے رواں سال ’ویژن‘ نامی مہم شروع کی گئی۔ اس مہم کے تحت حجاج کرام کو 26 ہزار تحائف پیش کیے گئے۔

ان تحائف میں بنیادی ضرورت کی اشیاء، حفاظتی چھتریاں، مصلے، پانی کی دھاتی بوتلیں، کتابیں اور دیگر تحائف شامل ہیں۔

حجاج کرام میں تحائف کی تقسیم سماج میں خواتین، مردوں اور نوجوانوں میں سماجی بہبود کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور بیت اللہ شریف کی زیارت کے لیے آنے والے مہمانوں کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

مکہ معظمہ سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ انجینیر راید عبداللہ سمرقندی نےاس موقع پر کہا کہ اپنا وقت، صلاحتیں اور دیگر سروسز حجاج کرام کے لیے فراہم کرنےوالے لائق تحسین ہیں۔ ان کے اس دینی اور سماجی جذبے کی ہمیشہ قدر کی جانی چاہیے۔ جو لوگ حجاج کرام کی بڑھ چڑھ کر خدمت بجا لاتے ہیں وہ اللہ کے مہمانوں کےحوالے سے گراں قدر خدمات انجام دینے پر سعودی عرب کی طرف سے بھاری ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ مکہ مکرمہ سیکرٹریٹ کی جانب سے’ویژن‘ مہم کے تحت 60 مرد اور خواتین کارکنوں نے حجاج کرم کی خدمت میں حصہ لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں