آئیوری کوسٹ کے صدر کی شاہ سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جمہوریہ آئیوری کوسٹ کے صدر الحسن واتارا نے گذشتہ روز منیٰ میں شاہی محل میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق آئیوری کوسٹ کے صدر نے شاہ سلمان کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی اور انہیں بہترین حج انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

شاہ سلمان نے بھی صدر واتارا کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی اور حج کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ان کہ حکومت حجاج کرام کی ہرممکن خدمت اور سہولت جاری رکھے گی۔ وہ تمام حجاج کرام کے بہ حفاظت اپنے ملکوں میں واپسی کے خواہاں ہیں۔ بعد ازاں دونوں رہ نماؤں کے درمیان دو طرفہ امور اور باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں