دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے: شاہ سلمان

حجاج کے لیے مناسک حج کی ادائی کو آسان بنانا ہماری ذمہ داری ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔ ان کا کا کہنا ہے کہ حجاج اور معتمرین کی آسانی اور سہولت کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مختلف ممالک کے سربراہان اور حج وفود سے ملاقاتوں کے دوران شاہ سلمان نے باور کرایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف واضح اور دوٹوک ہے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ اسلام امن اور رواداری کا دین ہے اور ہم ان اسلامی روایات پر عمل کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے حاجی بھائیوں کے حج اور ان کے ماسن کو قبول فرمائے اور ان کے حج کو اسلام اور مسلمانوں کی فلاح کا ذریعہ بنائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں