حج تحائف کی سب سے زیادہ شاپنگ سعودی کرتے ہیں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فریضہ حج کی ادائی کے بعد تمام حجاج کرام اپنی بساط کے مطابق اپنے اپنے دوست احباب اور اقارب کے لیے تحائف کی خریداری کرتے ہیں۔ زیادہ تر تحائف ملتے جلتے ہوتے ہیں جن میں کھجوریں، آب زم زم، جائے نمازیں، تسابیح، کپڑے، پرفیومز اور بچوں کے کھلونے وغیرہ شامل ہیں۔

سعودی عرب میں حج کمپنیوں کی رابطہ کونسل کے رکن سعد القرشی نے کہا ہے کہ مملکت کے اندر سے آنے والے حجاج مکہ مکرمہ سے قریبا 4 کروڑ ریال کی شاپنگ کرتے ہیں۔ حج کے سفر کے دوران حجاج کرام منیٰ سے زیادہ چیزیں خرید کرتےہیں۔ اس کے علاوہ جس کو جہاں سے کوئی چیز پسند آجائے وہ وہیں سے خرید لیتا ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اندرون ملک سےرواں سال 6 لاکھ 12 ہزار 953 مقامی اور غیرملکی شہریوں نے فریضہ حج ادا کیا۔ان میں سعودی عرب کے باشندوں کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 736 سعودی عرب کے باشندے شامل تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی اور غیرملکی شہری اوسطا 65.25 ریال حج کے تحائف کی خریداری پر صرف کرتے ہیں تاہم اگر بات صرف سعودی شہریوں کی ہو تو وہ اوسطا 189 ریال کی شاپنگ کرتے ہیں۔ کسی بھی دوسرے خطے کے حجاج کرام کی نسبت حج تحائف کی خریداری کا یہ سب سے بڑی رقم ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں