.

شام سے ایرانی انخلاء پر پوتین ہماری خواہشات پر چال چل رہے ہیں: بولٹن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے الزام عاید کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتین شام سے ایرانی فوج اور ملیشیاؤں کے انخلاء کی ہماری خواہش کے ساتھ چالیں چل رہے ہیں۔

جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب نیکولائے پیٹرو شیف سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکا ایران پر پابندیوں کے نفاذ کے ٹائم فریم کے مطابق اقدامات کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ ایرانی اسلحہ کی نگرانی ، شام سے ایران کے انخلاء اور ایران پر اقتصادی پابندیوں کے نفاذ پر بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ روسی عہدیدار کے ساتھ بات چیت میں دو طرفہ دلچسپی کے امور میں ہونے والی بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

جون بولٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے روسی روسی عہدیدار کو رواں سال نومبر میں ہونے والے وسطی مدتی امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔