.

چیک پوسٹوں پرحوثیوں کی پکڑ دھکڑ، سیکڑوں مسافر خاندان یرغمال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق البیضاء گورنری میں کے رداع شہر میں ایران نواز حوثی باغیوں نے جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کرکے شہریوں کی وحشیانہ پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رداع اور دوسرے علاقوں میں حوثیوں نے چوکیوں سے سیکڑوں افراد کویرغمال بنا لیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسندوں نے تلاشی کی آڑ میں رداع شہر میں چیک پوسٹوں سے سیکڑوں خاندانوں کو جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں یرغمال بنا لیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے شہرو صنعاء، حضر موت، شبوۃ، مآرب اور دوسرے علاقوں میں عید کی چھٹیاں گذارنے جا رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق سیکڑوں شہریوں کو ظالمنانہ طریقے سے یرغمال بنائے جانے کے ساتھ باغی ملیشیا نے ان کی لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔ چیک پوسٹوں سے گذرنے والے شہریوں سے ان کی قیمتی اشیاء اور نقدی لوٹ لی گئی ہے۔ شہریوں کی توہین آمیز گرفتاریوں اور ان سے تفتیشی چیک پوسٹوں پر ہونے والا تشدد بدستور جاری ہے۔